ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / پٹنہ میں ہنگامہ آرائی: کسان مہاسبھا اور بائیں بازو کے کارکنان پر لاٹھی چارج

پٹنہ میں ہنگامہ آرائی: کسان مہاسبھا اور بائیں بازو کے کارکنان پر لاٹھی چارج

Tue, 29 Dec 2020 19:58:10    S.O. News Service

پٹنہ ، 29دسمبر (آئی این ایس انڈیا)کسان تحریک کی حمایت میں کسان مہاسبھا اور بائیں بازو کی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 10000 کارکن پٹنہ میں مارچ کر رہے تھے، پولیس نے گاندھی میدان سے راج بھون کی طرف ڈاک بنگلہ چوراہ پر کارکنوں کو روک لیا۔

یہاں سے راج بھون تک کا فاصلہ تقریباً 4 4 کلومیٹر ہے، مظاہرین اس رکاوٹ کو توڑنے کے لئے راج بھون کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کر نے لگے، پولیس نے روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ نہیں رکے، اس صورتحال میں، وہ پولیس سے بھڑگئے، جب کے بعد پولیس پر لاٹھی چارج کرکے ان مظاہرین کی اوقات بتادی۔ مظاہرین ڈاک بنگلا چوراہے پر دھرنے پر بیٹھ گئے اور راج بھون جانے پر اصرار کیا۔

دوسری طرف آل انڈیا کسان مہاسبھا کے بہار کے ریاستی سکریٹری رامادھار سنگھ نے کہا کہ حکومت احتجاج ختم کرنا چاہتی ہے، کسانوں کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے کہ کسان راج بھون تک مارچ نہ کرسکیں، ہم راج بھون جاکر گورنر کو ایک میمورنڈم پیش کرنا چاہتے ہیں۔ آل انڈیا کسان مہاسبھا نے پہلے کہا تھا کہ گاندھی میدان کے 10 نمبر گیٹ سے مارچ نکالا جائے گا، لیکن انتظامیہ نے 10 نمبر کے گیٹ کو لاک کردیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہجوم بڑھنے کی وجہ سے چلت پھرت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ تاہم مشتعل  مظاہرین نے 6 نمبر کے گیٹ پر واقع چھوٹے دروازے کا تالا توڑکر  ڈاک بنگلے کی طرف بڑھے۔ مظاہرین نئے زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وہ دہلی کی سرحدوں پر جاری کسانوں کی تحریک کی حمایت میں مارچ نکال رہے تھے۔ اس شورش کے باعث ڈاک بنگلا چوراہے اور آس پاس کے علاقوں میں خلل واقع ہوا۔

بہار کے ریاستی سکریٹری آل انڈیا کسان مہاسبھاکے سربراہ رامادھار سنگھ نے پیر کے روز کہاتھا کہ راج بھون میں مارچ میں بٹائی دار کاشتکاروں کا ایک بڑا حصہ بھی شریک ہوگا۔ اس کے لئے پورنیہ، اریہاریہ، سیمانچل، چمپارن، سیوان، گوپال گنج کے دیگر اضلاع کے کاشتکار بھی شریک ہوں گے۔ راما دھار سنگھ کا کہنا ہے کہ بھگت سنگھ کی سرزمین پنجاب کی کسان تحریک بہار میں کسانوں کا اتحادکا زینہ سمجھ جارہا ہے، جس کی وجہ سے بی جے پی سیاسی  طور پر سہمی ہوئی ہے۔


Share: